Ads

50 ہزار یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل پلانٹ مکمل کر لیا، سی ای او کیا لکی موٹرز

کراچی: کیا لکی موٹرز کے سی او او محمد فیصل نے کہا ہے کہ 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ صرف ڈیڑھ سال میں 50ہزار یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل پلانٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران محمد فیصل نے کہا کہ 14 ماہ کے دوران ملک کے 11 شہروں میں 18 ڈیلرشپ دی جا چکی ہیں، پاکستان کی آٹوموبائل صنعت کو معیار کی نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیں۔

قبل ازیں صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آٹو موبائل سیکٹر کی ترقی ناگزیر ہے، ہمیں امید ہے کہ KIAکی اس شعبے میں سرمایہ کاری سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آٹو موبائل صنعت میں ایک صحت مند مسابقت کا آغاز ہوگا۔

The post 50 ہزار یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل پلانٹ مکمل کر لیا، سی ای او کیا لکی موٹرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36F0Wl2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment