Ads

روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں منگل کو پریمیم کوالٹی کی روئی کی فی من قیمت 200 روپے کے اضافے سے10ہزار روپے کی سطح پرپہنچ کرگذشتہ 9سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ معمول کی روئی کی فی من قیمت100 روپے کے اضافے سے9 ہزار 700 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان میں رواں سال کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار توقعات سے کم ہونے، کپاس سے تیارہونے والی مصنوعات کی بیرونی ممالک میں برآمدی طلب بڑھنے اور درآمدی روئی کی قیمتوں میں تیزی کے رجحان کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیا جس سے توقع ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔

The post روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PQcf3K
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment