Ads

ایران میں 50 ارب بیرل خام تیل کی دریافت

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے جنوبی حصے میں تقریباً 50 ارب بیرل سے زائد خام تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا نے گزشتہ سال ایران کے عالمی قوتوں سے کیے گئے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں۔

دوسری جو اہم ترین بات ہے وہ ایرانی معیشت کی استقامت اور زمینی حقائق سے جڑے اقتصادی شاک آبزرورز کی ہے جس سے نبرد آزا ایرانی معیشت کو عشرے گزر گئے۔معاشی مبصرین نے اس خوبی کو ایرانی حکومت کے اقتصادی نظام  کا ستون قراردیا ہے۔

حسن روحانی نے صحرائی شہر یزد میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران کے جنوبی صوبے خوزستان میں تیل کا نیا کنواں دریافت کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں وائٹ ہاؤس کو بتادینا چاہتا  ہوں کہ ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی عائد کیے جانے کی وجہ سے ملک کے رضاکار اور انجینئرز 53 ارب بیرلز کے ذخائر دریافت کر سکے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’’فارس‘‘ کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر اس حالت میں ہیں کہ ان سے کم خرچ میں تیل نکالا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ ملک کے علیحدہ معیار ہونے کی وجہ سے بتائے گئے اعداد و شمار میں فرق ہو سکتا ہے، ایران کے پاس خام تیل کا دنیا کا چوتھا بڑا ثابت شدہ ذخیرہ اور دنیا کا دوسرا بڑا قدرتی گیس کا ذخیرہ موجود ہے،اس نئے تیل کے ذخیرے کو شامل کرنے کے بعد ایران دنیا کا دوسرا بڑا تیل کا ذخیرہ رکھنے والا ملک بن سکتا ہے۔

ادھر ایرانی نیوز ایجنسی ’’تسنیم ‘‘کی رپورٹ کے مطابق تیل کا نیا کنواں 2400 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو تقریباً 80 میٹر تک گہرا بھی ہے جب کہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری کے بعد سے اس معاہدے میں شامل جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین سمیت دیگر ممالک اسے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔تاہم انھوں نے اب تک ایسا کوئی ذریعہ ظاہر نہیں کیا ہے جس کے ذریعے ایران اپنا تیل بیرون ممالک کو فروخت کر سکے۔

امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران نے بھی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کی افزودگی کی حد عبور کرنی شروع کردی ہے۔ بلاشبہ فطرت کی اس مہربانی پر ایرانی عوام کے دل مسرور ہوںگے، تاہم خطے میں امن و استحکام، کشیدگی کا خاتمے اور برادراسلامی ہمسایہ ملکوں میں پر امن بقائے باہمی اور تاریخی و مذہبی رشتوں و معاشی قربتوں کی ضرورت پہلے سے زیادہ رہیگی۔

 

The post ایران میں 50 ارب بیرل خام تیل کی دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CB6vmA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment