Ads

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کل متوقع

لاہور: دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان جمعرات 14نومبر کو متوقع ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئرکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیاجاچکا ہے، باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیاگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کررکھاہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈزکا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔

 

The post پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کل متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OaP2ad
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment