Ads

شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اورواپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔ بغیرکوئی لائحہ عمل اختیارکئے باہربھیجنا عملی طورپرناممکن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری اورکئی دیگرملزمان کے لیے بھی کافی ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پرنوازشریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔

The post شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32Jh3ea
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment