Ads

عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، چوہدری نثار

واہ کینٹ: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک میں دھرنوں کا رواج عمران خان نے ڈالا جبکہ دھرنے کی اجازت اس وقت نواز شریف نے دی، دھرنے کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے حق میں نہیں، پہلے بھی یہی موقف تھا آج بھی یہی موقف ہے کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا،موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، اس طرح تو کوئی بھی جتھہ آئے گا اور حکومت تبدیل کر دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ سکھوں کی کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ انٹری حکومت کا انتہائی غلط فیصلہ ہے جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

 

The post عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، موجودہ دھرنا بھی غلط ہے، چوہدری نثار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33rkqr5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment