Ads

نواز شریف پیر کی صبح لندن روانہ ہوں گے

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کی صبح لندن روانہ ہوں گے اور تقریبا 16 روز بعد 27 نومبر کو واپس آئیں گے۔

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا ہے اور وہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوں گے۔ وہ کل صبح 9 بجکر 5 منٹ پر لندن براستہ دوحہ روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ ہوسکا، لندن روانگی تاخیر کا شکار

ٹکٹ پر نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے سفر کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔ نواز شریف نے اتوار کی صبح لندن جانا تھا تاہم حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے ان کا نام نہ نکالا جاسکا جس کے باعث ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی انتہائی کم تعداد کی وجہ سے عام کمرشل پرواز کے ذریعے سفر نہیں کر سکتے۔ اس لیے انہیں قطر ایئر ویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

The post نواز شریف پیر کی صبح لندن روانہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36OwAfV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment