Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہر کام خود کریں تو ناکامی کا سامنا بہت کم کرنا پڑ سکتا ہے، جائیداد کے الجھے مسائل حل کرنے کی کوشش کیجیے، صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے، علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اولاد کا رشتہ آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بہتر جگہ طے کر سکیں گے، کسی بڑی پارٹی کے ساتھ طویل المیعاد معاہدہ ہو سکتا ہے، نئی ملازمت قدرے جدوجہد کے بعد مل سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اعتدال پسندی کو اپنائیں اگر خوشگوار زندگی بسر کرنے کی خواہش ہے تو دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کریں، ہر وقت سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے بلکہ ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

وہ رشتہ دار جن کی وفاداری پر آپ کو ناز تھا اور جن کی خاطر اکثر آپ اپنے شریک حیات کو بھی ناراض کرتے رہے ہیں، مخالفین کیساتھ مل کر آپ کے لیے نت نئی پریشانیوں کے انبار لگانے میں مصروف رہیں گے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دشواریاں سنگ راہ بنتی رہیں گی، لیکن آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ معمولی سی دشواری یا مایوسی دیکھ کر آپ کسی بھی کام سے بددل نہ ہو جائیں، اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہر کام کے لیے اپنی ہی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کریں کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب زندگی بسر کرتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مزاج کی گرمی کو مصلحت کے سرد خانے میں ڈال دیں تاکہ دوسروں کی سچی باتیں برداشت کر سکیں، اگر آپ نے ہماری باتوں کو کسی دیوانے کی بڑ سمجھ لیا تو انتہائی پریشان کن واقعات کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دیگر گھریلو امور بڑی آسانی کے ساتھ آپ انجام دے سکیں گے ہر ملنے والے چانس سے استفادہ کرنے کی کوشش کیجیے، یہ عرصہ آپ کے لیے بلحاظ کاروبار بہت زیادہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

حسب سابق جملہ امور آپ کی مرضی کے مطابق طے پا سکیں گے، اخراجات گھٹانے کی کوشش کیجیے کیونکہ آمدنی بہت کم ہو سکتی ہے، محبت کرنے والے حضرات مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

گزشتہ ہونے والے نقصانات کی تلافی بہت حد تک ہو سکتی ہے تعلیمی معاملات قدرے ٹھنڈے رہیں گے، یہ عرصہ آپ سے سخت محنت اور جدوجہد کا طلب گار ہے، راہ چلتے ہوئے محتاط رہیئے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

چند افراد جو کہ بظاہر آپ کے دوست ہیں اندرونی مخالفت کا بازار گرم رکھیں گے، ممکن ہے کہ یہ دغا باز ساتھی آپ کو غلط مشورے دے کر جذباتی اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

اگر آپ ہر کام کے سلسلے میں جلد بازی کا طریقہ اختیار کرنے کی بجائے سوچ بچار اور دور اندیشی کے فوائد کو پیش نظر رکھ لیں تو زندگی میں بہت کم ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ سکے گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment