Ads

نیب بلڈر سے متاثرین کی رقم واپس کروائے، عدالت

کراچی: ہائی کورٹ نے سلور سینڈز کلفٹن کے منصوبے کے نام پر 600 شہریوں سے فراڈ سے متعلق درخواست پر نیب کو بلڈر سے متاثرین کی رقم واپس کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دورکنی بینچ کے روبرو سلور سینڈزکلفٹن کے منصوبے کے نام پر 600 شہریوں سے فراڈ سے متعلق بلڈر سکندر عبدالکریم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں جے وکیل نے موقف دیا کہ بلڈر نے 1992 میں منصوبے کی بکنگ کی اور آج تک فلیٹس ہی نہیں بنائے، بیشترمتاثرین فلیٹ کے انتظارمیں انتقال کرچکے ہیں اورجوزندہ ہیں وہ فلیٹس کا مطالبہ کرتے ہیں تو بلڈرانھیں دھکے دے کر بھگا دیتا ہے، بلڈر سکندر عبدالکریم پیسے لینے کے بعد ملک سے باہر فرار ہوگیا تھا، اب واپس آیاہے، شہریوں سے فراڈ پر چیف جسٹس ہائیکورٹ بلڈر پر برہم ہوگئے۔

عدالت نے نیب کو بلڈر سکندر عبدالکریم سے متاثرین کو رقم واپس کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

The post نیب بلڈر سے متاثرین کی رقم واپس کروائے، عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36w2BZY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment