Ads

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی

کراچی:  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ریفنڈ کی عدم ادائیگی کے اور بدترین مالیاتی بحران کے تسلسل کے باعث رواں ماہ کا سیلز ٹیکس ادانہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

منگل کے روز اپٹما کے سینٹرل چیئرمین امان اللہ قاسم نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان سنگین مالیاتی بحران میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ٹیکسوں کے ساتھ اپنے ورکرز کوتنخواہیں دینے کی بھی سکت نہیں رکھتے ہیں، انھوں نے کہاکہ حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈ پر بانڈز جاری کیے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ ان ریفنڈ بانڈز پر حکومت کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی، یہی وجہ ہے کہ ان جاری کردہ ریفنڈ بانڈز کو نہ بینک قبول کررہے ہیں اور نہ ہی وہ کیش ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ حکومت کے پاس جب ریفنڈسسٹم ہی نہیں ہے تو اسے فی الفور زیروریٹنگ سہولت بحال کردینا چاہیے، یوں محسوس ہوتاہے کہ حکومت نے اپنے ریونیوجنریشن کے لیے ایس آراو1125ختم کیاہے۔

 

The post ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32iZj99
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment