Ads

ہمیں مسائل سے نمبرد آزما ہونے کیلئے علامہ اقبال کے فکروقول پرعمل کرنا ہوگا، صدرپاکستان

 کراچی: صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے شاعر مشرق علاقہ اقبال کو یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں مسائل سے نمبرد آزما ہونے کے لیے ان کے فکروقول پرعمل کرنا ہوگا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شاعر مشرق علاقہ اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر علامہ اقبال کوان کی یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آج کا دن انکے خودی کے پیغام پرعمل پیرا ہونے کا عہد کرنے کو موقع ہے۔

صدرعارف علوی نے کہا کہ علاقہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی، علاقہ اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک نئے وطن کا نظریہ دیا، برصغیر کے مسلمان علاقہ اقبال کی انمول خدمات کے لیے ہمیشہ انکے شکر گزار رہیں گے۔

عارف علوی نے کہا کہ عظیم مفکرکے کام پرپوری دنیا کے لوگوں نے تحقیق کی اور اسکو سراہا، آج ہمیں مسائل سے نمبرد آزما ہونے کے لیے انکے فکروقول پرعمل کرنا ہوگا اور اندرونی اختلافات بھلاکرپاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

The post ہمیں مسائل سے نمبرد آزما ہونے کیلئے علامہ اقبال کے فکروقول پرعمل کرنا ہوگا، صدرپاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q0ikL5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment