Ads

مٹیاری میں دردناک حادثہ، روڈ ڈیزائننگ کی غلطیاں

مٹیاری نیوسعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر تیزرفتار مسافرکوچ کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکرکے نتیجے میں گیارہ مزدورجاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس نے حادثے کو بس ڈرائیورکی غفلت و لاپروائی قرار دیا ہے۔ حادثے کے بعدکوچ ڈرائیور اورکنڈیکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایسے افسوسناک ٹریفک حادثات جوہماری سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر رونما ہوتے ہیں ، یہ بات لمحہ فکریہ ہے بلکہ ایک قومی المیہ بھی ہے۔ روڈ حادثات میں ایشیاء میں پاکستان پہلے نمبرپر ہے جب کہ کراچی شہر روڈ حادثات میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں ایک گھنٹے تک روڈ پر پڑی رہیں جب کہ ایمبولینسوں کی کمی کے باعث لاشوں کو پولیس موبائلوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ حال ہے ہماری قومی شاہراہوں کا۔

پاکستان میں آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں اندرون شہر یا کسی لوکل روٹ پر بھی سفرکر رہے ہیں تو ڈرائیورکے رحم وکرم پر ہوتے ہیں یا پھر ٹریفک نظام کے۔ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر اوور لوڈنگ ، ٹریفک قوانین سے عدم واقفیت ، تیزرفتاری ، ون وے کی خلاف ورزی، غلط اوور ٹیکنگ ، اشارہ توڑنا ، غیرتربیت یافتہ ڈرائیور اور بریک کا فیل ہوجانا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ یہ اسباب سب کو معلوم ہیں تو پھر کیوں حادثات کی شرح پر قابو نہیں پایا جاسکتا؟

آئل ٹینکر اور مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کی فوری تربیت کے لیے ایک خصوصی پلان تشکیل دیا جانا چاہیے، خصوصاً رات کے اوقات میں منہ دھلانے، ان کی فٹنس کو جانچنے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہمارے ہاں سڑک کی ڈیزائننگ کا کام سول انجینئرکرتا ہے،اس کی مہارت سڑک کے مٹیریل کی بابت ہی ہوتی ہے اور اسے ہرگز یہ علم نہیں ہوتا کہ ایک مخصوص اسپیڈ پر چلنے والی گاڑی سڑک پر کس کس طرح  behaveکرتی ہے اور کرسکتی ہے۔

ہماری سڑکوں پر اکثرحادثات کی بنیادی وجہ روڈ ڈیزائیننگ کی غلطیاں بھی ہیں۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم قانون کی پاسداری نہیں کرتے، جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہمارے تعلیمی نظام میں ٹریفک سے متعلقہ تعلیم بالکل نہیں دی جاتی ہے۔ ہمیں اپنی قومی ذمے داری محسوس کرتے ہوئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگہی اور اس پر عمل درآمد کی خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

The post مٹیاری میں دردناک حادثہ، روڈ ڈیزائننگ کی غلطیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q0D9pH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment