Ads

سری لنکا کے انسداد فکسنگ قانون میں سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا

کولمبو: سری لنکا کے نئے انسداد فکسنگ قانون میں سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے تحت اگر کوئی شخص فکسنگ کے لیے رقم یا کسی اور لالچ میں سہولت کارکا کردار ادا کرتا تو اسے بھی مجرم گردانا جائے گا، اس قانون میں میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ، کسی بھی میچ میں فکسنگ وغیرہ کو روکنے میں مدد فراہم نہ کرنا، کھیل کے بارے میں اندرونی معلومات کسی کو فراہم کرنا، کسی بھی قسم کے فائدے  کیلیے تحائف، رقوم یا کچھ اور سہولت فراہم کرنا، کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے ہی میچ پر جوا کھیلنا وغیرہ شامل ہیں۔

اس قانون کے تحت میچ آفیشلز، کیوریٹرز اور دیگر حکام کو بھی غلط سرگرمیوں پر سخت سزائیں ملیں گی۔

 

The post سری لنکا کے انسداد فکسنگ قانون میں سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OaRk92
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment