Ads

مائیکل وان نے شکیب پر پابندی کو ناکافی قرار دے دیا، شائقین کی تنقید

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شکیب الحسن کی سزا کو ناکافی قرار دے دیا تاہم انھیں اس پر کچھ شائقین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ اس دور میں جب کھلاڑیوں کو اچھی طرح سمجھایا جارہا ہے کہ ان کیلیے کیا بہتر اور کیا بہتر نہیں ہے اور آپ کو مشکوک رابطے کی فوری رپورٹ کرنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ 2 برس کی پابندی کافی نہیں، اس کو مزید سخت ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ شکیب پر عائد 2 برس کی پابندی میں سے ایک سال کی سزا پہلے ہی معطل ہے۔

دوسری جانب کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ وان اس وقت کیوں کچھ نہ بولے جب بال ٹیمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑنے جانے کے باوجود اسمتھ اور وارنر پر صرف ایک برس کی پابندی عائد ہوئی تھی، شکیب نے کوئی چیٹنگ تو نہیں کی، صرف رپورٹ نہ کرنا ہی ان کی غلطی ہے۔

 

The post مائیکل وان نے شکیب پر پابندی کو ناکافی قرار دے دیا، شائقین کی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oIdoPR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment