اسلام آباد: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کے لیے 15 جنوری تک کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پرانے ناموں پر اتفاق نہیں ہورہا تو نئے نام دے دیں، قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر 22 کروڑ میں سے ایک بندہ نہیں ڈھونڈ سکتے تو یہ درست نہیں، عدالت توقع کرتی ہے 22 کروڑ عوام میں سے کسی قابل شخص پر اتفاق ہو جائے گا۔
قومی اسمبلی کے لیگل ایڈوائزر نے کہا کہ آخری اجلاس کل ہوا تھا مگر دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آ سکے، گذشتہ کمیٹی نے جو رولز بنائے تھے وہ موجودہ حالات میں قابل عمل نہیں تاہم 10 دن کا وقت دے دیں، آئندہ سماعت پر آپ کو گڈ نیوز دیں گے۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی 15 جنوری تک تعیناتی کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک پارلیمنٹ عوام کو خوشخبری سنائے گی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔
The post الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے 15 جنوری تک مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MJA3Ux
0 comments:
Post a Comment