کراچی: آئی جی سندھ ڈکٹر کلیم امام نے سال 2019 کے دوران سندھ پولیس کے تمام شعبوںکی جرائم کے خلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور قیام امن کی خاطر شہدائے سندھ پولیس کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سیلیوٹ پیش کیا۔
آئی جی سندھ کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر سے مجموعی طور پر 49 ہزار 834 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ایک ہزار114 پولیس مقابلوں میں ایک ہزار 534 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر سندھ بھر سے جرائم پیشہ عناصر کے 504 گروہوں کا خاتمہ کیا گیا سال 2019 کے دوران 13 ہزار 697 اشتہاری جبکہ 20 ہزار 976 مفرورملزمان ،21 ٹارگٹ کلرز ، 6 خطرناک ڈکیت ، 39 دہشت گردوں اور 13 ہزار 547 ڈکیت و دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی دفاعی فائرنگ کے نتیجے میں48 ملزمان مارے گئے، ترجمان کے مطابق پولیس نے مختلف کاروائیوں کے نتیجے میںگرفتار و ہلاک ملزمان کے قبضے سے4 اینٹی ایئرکرافٹ گنز ، 3 جی تھری رائفل ، 6 ایم پی فائیو ، 213 ایس ایم جیز ، 749 شاٹ گنز ،167 رائفلز ، 9 ہزار 530 پستول ، ریوالورز ، ماؤذر ، 37 ہزار 527 کارتوس و گولیاں ،8 خودکش جیکٹس ، 31 تیار بم ، 2 آئی ای ڈیز ، 17 راکٹس ، 412 دستی بم ، 42 میزائل ،665 فیوز/ ڈیٹونیٹرز ، 50 عدد بم بنانی کے آلات اور 219.9 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی جی سندھ کے امن و امان کے حالات پر موثر کنٹرول اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے واضح احکام پر سندھ کی سطح پر سال 2019 کے دوران مفرور ، اشتہاری ملزمان ، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے سمیت دیگر جرائم کے خلاف بالترتیب مہمیں چلائی گئیں جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور سیکیورٹی اقدامات میں نمایاں بہتری کے حوالے سے بھی مہم چلائی گئی ۔
The post رواں سال 25 پولیس افسران و جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MHBH9m
0 comments:
Post a Comment