لاہور: دانش کنیریا کی باتوں پر انضمام الحق بھی ہکابکا رہ گئے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اتنے تنگ نظر نہیں کہ انھیں مذہب کی وجہ سے قبول نہ کرتے،لیگ اسپنر کو موقع دینے کیلیے بچپن کے دوست مشتاق احمد کو ڈراپ کردیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ کھیلتے ہوئے کبھی امتیازی سلوک کا احساس نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ دانش کنیریا نے اپنی زیادہ تر کرکٹ میری قیادت میں ہی کھیلی، میں نے کبھی یہ بات محسوس نہیں کی کہ کسی کھلاڑی نے دوسرے کے ساتھ غیر مسلم ہونے کی وجہ سے بُرا سلوک کیا ہو، اس طرح کا کوئی ایک واقعہ بھی بطور مثال نہیں پیش کیا جا سکتا۔
میں دانش کنیریا کی یہ بات قطعی طور پر ماننے کو تیار نہیں کہ ہم اتنے تنگ نظر اور چھوٹے دل کے مالک تھے کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر ٹیم میں قبول نہ کریں،پاکستانی بڑے فراخ دل اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی بڑی خوشی سے گوارا کرتے ہیں، شارجہ کے ٹورز پر جاتے تو پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ہوٹل میں قیام کرتے اور اکثر ایک دوسرے کے کمروں میں نظر آتے، ہنسی مذاق کرتے اور مل کر کھاتے پیتے۔ انضمام الحق نے کہا کہ مشتاق احمد میرے بچپن کے دوست تھے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے دانش کنیریا کو ترجیح دی۔
مشتاق کو میری کپتانی میں ہی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا،لہذا اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ نماز کی ادائیگی کرنے والے کرکٹرز کو ہی منتخب کیا جاتا تھا۔ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہاکہ اپنے کیریئر کے دوران دانش کنیریا کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ کھیلتے ہوئے کبھی احساس نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
The post دانش کنیریا کی باتوں پر انضمام الحق بھی ہکابکا رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SyxkB1
0 comments:
Post a Comment