Ads

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔

سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے، ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

The post پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Rdwwkc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment