ممبئی: بھارت کے سابق فاسٹ بولر پراوین کمار نے چند ماہ قبل خود کشی کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔
پراوین کمار نے بتایا کہ ایک رات جب میرے بیوی بچے سو رہے تھے، میں نے سر پر مفلر لپیٹا، پستول اٹھائی اور گاڑی پر سوار ہوکر سنسنان روڈ پر چل پڑا، پستول میرے سامنے تھی، میرے ذہن میں چل رہا تھاکہ اس زندگی کا کیا فائدہ ہے مگر پھر میری نظر گاڑی میں موجود اپنے بچوں کی تصویر پر پڑی اور میں نے سوچا کہ میرے بعد میرے پھول جیسے بچوں کا کیا ہوگا، یہ سوچ کر میں واپس پلٹ آیا اور ماہر نفسیات سے رجوع کیا، میں نے انھیں بتایا کہ خاص طور پر جوائنٹ فیملی سے الگ ہونے کے بعد میں کافی چڑچڑا رہنے لگا اورکرکٹ کی بھی بہت زیادہ کمی محسوس کررہا ہوں، علاج کے بعد میں اب خود کو کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔
The post پراوین کمار کی چند ماہ قبل خود کشی کی کوشش کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2G5y8Gi
0 comments:
Post a Comment