پورٹ ایلزبتھ: ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ پٹائی کا ان چاہا ریکارڈ انگلش کپتان جوئے روٹ کے نام ہوگیا۔
جوئے روٹ نے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں اپنی پارٹ ٹائم بولنگ سے جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے تاہم پیر کو ایک اوور میں انھیں 28 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی، میزبان ٹیل اینڈر کیشو مہاراج نے3 چوکے اور 2 چھکے جڑے جبکہ 4 بائی کے رن بنے، اس طرح روٹ ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ پٹائی کے ریکارڈ میں روبن پیٹرسن اور جیمز اینڈرسن کے شریک بن گئے۔
The post ایک ٹیسٹ اوور میں سب سے زیادہ 28 رنز کی پٹائی کا منفی ریکارڈ روٹ کے نام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3at975D
0 comments:
Post a Comment