Ads

175 کلومیٹرکی رفتار سے گیند،’’اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت‘‘

جوہانسبرگ:  اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت، سری لنکا کے انڈر 19 فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانہ نے مبینہ طور پر تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کے چوتھے اوورکی پانچویں ڈلیوری انھوں نے انتہائی فاسٹ کی جو وائیڈ قرار پائی،اس وقت اسکور بورڈ کے ساتھ لگے اسپیڈ میٹر پر 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ہندسہ جگمگایا۔

اب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بحث کی جا رہی ہے کہ رفتار کا اندازہ لگانے میں اسپیڈمیٹر سے غلطی ہوئی یا حقیقت میں ماتھیشا پاتھیرانا نے شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔ آئی سی سی کا اس حوالے سے آخری اطلاعات تک ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

The post 175 کلومیٹرکی رفتار سے گیند،’’اسپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RdwtVy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment