میلبورن: وکٹ کیپر بیٹسمین سیم ہارپر سنگل لینے کے دوران ہوبارٹ ہوریکینز کے فاسٹ بولر ناتھن ایلس سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے۔
بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر بیٹسمین سیم ہارپر سنگل لینے کے دوران ہوبارٹ ہوریکینز کے فاسٹ بولر ناتھن ایلس سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے، اگرچہ انھوں نے تصادم سے بچنے کی کوشش کی مگر زوردار ٹکر سے سر کے بل نیچے گرے، فوری طور پر ڈاکٹرز نے ان کا جائزہ لیا۔
اگرچہ وہ بیٹنگ جاری رکھنا چاہتے تھے مگر انھیں وہاں سے معائنے کیلیے اسپتال لے جایا گیا،سر پر چوٹ کے متبادل کا پہلی بار بگ بیش لیگ میں استعمال کرتے ہوئے ٹام کوپر کو دوران میچ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
The post سنگل لینے کے دوران سیم ہارپر حریف فاسٹ بولر سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30HaUja
0 comments:
Post a Comment