Ads

یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کڑاکے کی سردی، سرکاری اسکول کھل گئے حاضری انتہائی کم

کراچی: شہر میں نئے سال کا پہلا دن انتہائی سرد رہا، یخ بستہ تند و تیز سائبیرین ہوائیں چلنے کے سبب سردی اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری کم محسوس کی گئی۔

50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرگیا، شہر کا کم سے کم پارہ چوتھے روز9ڈگری رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کے مقابلے میں5 ڈگری گرگیا، زیادہ سے زیادہ پارہ20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جمعرات کو دن کے وقت بھی شدید سردی رہی، سردی کی حالیہ لہرآج (جمعرات) تک برقراررہ سکتی ہے،آج شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے اور معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے چلنے والی سائبیرین سرد ہواؤں سے شہری پریشان ہوگئے، بدھ کی صبح شہر میں نئے سال کا پہلا دن انتہائی سرد رہا سردی کی شدید لہر کے دوران یخ بستہ اور معمول سے تیز رفتار سائبیرین ہواؤں کی رفتار50 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا کم سے کم پارہ چوتھے روز 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 5 ڈگری کمی سے20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سردی کی موجودہ لہر کے دوران دن کے وقت مطلع جزوی ابرآلود رہا اورشہر کے بیشتر علاقوں میں دھوپ غائب رہی دن بھر یخ بستہ تیز ہواؤں کے جھکڑ چلتے رہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق موجودہ سرد ہواؤں کا سلسلہ آج جمعرات2 جنوری تک برقراررہ سکتا ہے جس کے بعد سرد ہواؤں کا زورٹوٹ جائے گا اور3 جنوری سے 6 جنوری کے درمیان سردی کی شدت میں قدرے کمی آجائے گی، ایران سے بلوچستان کے راستے ایک اور مغربی سلسلہ داخل ہوگا جو شمال مشرقی سرد ہواؤں کو پیچھے دھکیل دے گا، تاہم 7فروری سے بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد سردہواؤں کا ایک اور نیا سلسلہ شہر کی فضاؤں سے گزرے گا جو بعدازاں کئی روزہ سردی کی لہر کا سبب بنے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل جزوی طور پر معطل رہا، کئی اسکولوں میں معصوم طلبہ و طالبات کڑکڑاتی سردی میں کپکپاتے ہوئے اسکول پہنچے، چھٹیوں کے بعد یکم جنوری کو اسکول کا پہلا دن بچوں کے لیے امتحان بن گیا ، سرکاری اسکول محکمہ تعلیم کے حکم پر کھل گئے لیکن طلبہ اور اساتذہ کی حاضری انتہائی کم رہی ،سردی کی شدت میں اضافے کے باعث نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے ازخودموسم سرما کی تعطیلات میں 5 جنوری تک اضافہ کردیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم احسن منگی کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ نہیں کیا جاسکتا تمام اسکول کھل چکے ہیں، محکمہ موسمیات سے موسم کی صورتحال جان کر فیصلہ کریں گے۔ اساتذہ اسکولوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں، تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل جزوی طور پر معطل رہا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جنوری سے سندھ بھر کے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا، سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا گیا، کراچی میں کئی روز سے جاری شدید سردی کے دوران منگل کی رات سے سرد ہوائیں چلنے کے باعث سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی حاضری کم ہونے پر تدریسی عمل معطل رہا، کئی اسکولوں میں طلبہ و طالبات کڑکڑاتی سردی میں کپکپاتے ہوئے اسکول پہنچے۔

سرکاری اسکول محکمہ تعلیم کے حکم پر کھلے ضرور لیکن طلبہ اور اساتذہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی، بیشتر نجی اسکولوں کی جانب سے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ازخود موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کرتے ہوئے 5 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم احسن منگی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فی الوقت کچھ نہیں کیا جاسکتا تمام اسکول کھل چکے ہیں،محکمہ موسمیات سے موسم کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد فیصلہ کیا جاسکتا گا، اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

The post یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کڑاکے کی سردی، سرکاری اسکول کھل گئے حاضری انتہائی کم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QJyO9k
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment