Ads

کپکپاتے ہوئے اسکول آئے، بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا، طلبہ

کراچی:  کراچی سمیت سندھ بھر میں سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی یخ بستہ ہوائیں دوبارہ چلنے لگیں اور سردی نے شدت اختیار کرلی۔

چھٹیوں کے بعد سال نو پر یکم جنوری سے شہر بھر کے محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت اسکول اور کالج کھول دیے گئے ہیں، یکم جنوری کو یخ بستہ تیز ہواؤں سے لڑتے ہوئے بچوں کا اسکول جانا مشکل ہوگیا۔

اسکول آنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا لیکن امی کی ڈانٹ کے خوف سے اٹھنا پڑتا ہے، حالانکہ معلوم ہے کہ آج بچے اور ٹیچر بھی کم ہوں گے۔ سردی اتنی شدید ہے کہ ٹیچر کلاس میں آنے سے گریز کریں گی ان کا ہمیشہ کی طرح یہی کہنا ہوگا کہ ایک دو دن میں جب مزید کچھ بچے آئیں گے تو کلاس شروع کریں گے اتنے کم بچوں کو پڑھایا تو بیشتر بچوں کی پڑھائی ادھوری رہ جائے گی اور انھیں دوبارہ پڑھانا پڑجائے گا بچوں کے والدین نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ کردیا جائے۔

The post کپکپاتے ہوئے اسکول آئے، بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا، طلبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MMAqxI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment