Ads

ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی مشکلات

ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پر شروع کی جانے والی خصوصی مہم جاری ہے۔ جس میں اب تک تقریباً سیکڑوں ڈرائیوروں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ 279 کے تحت 363 مقدمات درج کرکے ان کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کی جاچکی ہیں۔

ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا یقینا ٹریفک پولیس کی ذمے داری ہے۔ اسی تناظر میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں ٹریفک اورآپریشن پولیس گزشتہ تین دنوں سے مصروف عمل ہے۔ ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ڈرائیوروں سے مبینہ طور پر 30 سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی جانے لگی ہے، تھانوں میں جوڑ توڑکا سلسلہ جاری وساری ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے شکایت کی ہے انھیں تھانوں کے لاک اپ میں ملزموں کی طرح بند رکھا جا رہا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ کوئی بھی مثبت مہم  ٹریفک پولیس اپنی روایتی حربوں سے نہ صرف ناکام بناتی ہے بلکہ اسے کمائی کا دھندا بنا لیتی ہے۔ اس مہم کے دوران بھی یہ کچھ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

صورتحال کچھ یوں ہے کہ شہر بھرکے تھانوں میں گرفتار ڈرائیوروں کے اہل خانہ اور عزیزو اقارب کا ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس والے ڈرا دھمکا کر بھاری رشوت طلب کررہے ہیں اگر ملزم کے عزیز واقارب مطلوبہ رشوت کی رقم کا بندوست کرلیتے ہیں تو ’’رہائی‘‘ مل جاتی ہے ورنہ لاک اپ کرکے مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ عدالت میں پیش کرنے کے لیے بھی رشوت طلب کی جاتی ہے۔ ماورائے عدالت  اقدامات کرکے انوسٹی گیشن پولیس خود قانون شکنی کی مرتکب ہورہی ہے۔

عوام کا موقف ہے کہ گرفتاری کے بجائے جرمانوں کی رقم بڑھا دی جائے تو ون وے کی خلاف ورزی کوئی نہیں کرے گا۔ انھیں ملزموں کی طرح تھانے میں بند نہ کیا جائے۔  یہ مہم شہریوں کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے لاکھ  درست سہی لیکن اس  پر عمل کروانے کا طریقہ کار انتہائی تذلیل آمیز ہے۔

اس مہم کے حوالے سے شہریوں کا وزیر اعلی، آئی جی اور دیگر اعلیٰ افسران سے ون وے کی خلاف ورزی پر ڈرائیوروں کوگرفتار کرنے کا نوٹس لینے اور مہم کے دوران گرفتار ڈرائیوروں کو رہا کرنے کا مطالبہ درست ہے، اس مہم کے حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس کو اپنے طرز عمل کو درست کرنا چاہیے، تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو شہری اپنا شعار بنا لیں۔

The post ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی مشکلات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ax84BT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment