Ads

ایشیا کپ؛ بھارتی شرکت کا حتمی فیصلہ جون میں متوقع

لاہور: ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جون میں متوقع ہے،ستمبر میں شیڈول ایونٹ تاحال سالانہ کیلنڈر میں شامل ہے،میزبانی پاکستان کرے گا۔

دسمبر 2018 میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں 6ملکی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بھارت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیے جانے کے باوجود گذشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں بھی اس فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

پاکستان سے باہمی سیریز کے معاملے میں بار بار حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز دینے والے بھارتی بورڈ نے رواں سال کے کیلنڈر میں ایشیا کپ کو بھی شامل رکھا، البتہ ساتھ یہ واضح بھی کیاگیا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک صورتحال واضح نہیں، بی سی سی آئی حکام ابھی تک مقابلے نیوٹرل وینیو پر ہونے کی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں شیڈول بورڈ کے اہم اجلاس میں ایشیا کپ کیلیے ٹیم بھجوانے کا معاملہ زیر غور آئے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر تناؤ سمیت کشیدہ سیاسی صورتحال میں اس بات کے بہت امکانات کم ہیں کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یہاں آئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری بار ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز 2008میں پایا تھا،یہ ملک میں آخری انٹرنیشنل ایونٹ بھی ثابت ہوا،سری لنکن ٹیم پر 2009 میں حملے کے بعد اب غیر ملکی ٹیموں کی آمد تو شروع ہوگئی،البتہ کوئی کثیر ملکی ٹورنامنٹ نہیں ہوا ہے۔

 

The post ایشیا کپ؛ بھارتی شرکت کا حتمی فیصلہ جون میں متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qq13Le
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment