کوئٹہ: موسم سرما اورسال نو کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 2 تک گرگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ وادی نے سفید چادراوڑھ لی۔ منچلے خوبصورت ٹھنڈے موسم اوربرف سے لطف اندوزہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے اوربرف باری سے خوب محظوظ ہوئے۔
بارش کے بعد کوئٹہ کے اکثرعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جب کہ گیس پریشرمیں کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
The post کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rQhQO0
0 comments:
Post a Comment