Ads

قلندرز اور یونائیٹڈ میچ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول تیسرے میچ میں شائقین کی حوصلہ افزاء تعداد نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

زندہ دلان لاہور نے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی اور خوشگوار موسم کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھا،کرکٹ پرستاروں کی آمد کا سلسلہ چار بجے شروع ہوا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تیزی آتی گئی، مقابلہ شروع ہونے سے قبل ہی شائقین کی حوصلہ افزا تعداد اسٹیڈیم کے اندر موجود رہی اور میچ شروع ہونے کا بیتابی سے انتظارکرتی رہی۔

قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی بڑی تعداد نے اپنے چہرے قومی پرچم سے پینٹ کر رکھے  تھے جبکہ  کچھ کرکٹ کے دیوانے اور مستانے ایسے بھی تھے جو  سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے نظر آئے ، میچ کے دوران شائقین  مسلسل انجوائے کرتے اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوتے اور ملی نغموں پر جھومتے رہے۔

میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ کا آفیشل گانا ’تیار ہیں‘ اور گلوکارہ  آئمہ بیگ کے گانے بھی مسلسل گونجتے رہے۔شائقین وقفے وقفے سے اپنے موبائل کی ٹارچ جلا کر میچ کے لمحات کو حسین بناتے بھی نظر آئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ دیکھنے کے لیے 14 نوجوان بھی اپنے روایتی لباس میں خصوصی طور پر چترال سے لاہور آئے تھے،ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کرمیچ دیکھنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوگیا، اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھ کر ہمارے پیسے پورے ہوگئے، اس موقع پردوسرے شائقین کا کہنا تھا کہ آج کسی ٹیم کی جیت یا ہار نہیں ہوئی بلکہ یہ مجموعی طور پر پاکستان اور ملکی کرکٹ کی فتح ہوئی ہے۔

کرکٹ پرستاروں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب انعقاد سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کی دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان میں کھیلنے کیلیے آنا چاہیے۔

 

The post قلندرز اور یونائیٹڈ میچ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32mtcXZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment