Ads

اسپینش خاتون فٹبال ریفریز نے مریضوں کی تیمارداری کا کام سنبھال لیا

 لاہور:  اسپینش خاتون فٹبال ریفریز نے وسل چھوڑ کر مریضوں کی تیمار داری کیلیے ماسک پہن لیا۔

اراگا رٹزے لالیگا میچز میں خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں،وہ نرسنگ کا ڈپلومہ بھی رکھتی ہیں، کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر اراگا ماسک پہن کر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ میرا کام شک میں آنے والے مریضوں کا ابتدائی جائزہ لے کر ڈاکٹرز کو رپورٹ کرنا ہے۔ خطرہ بہت زیادہ ہے لیکن میں ایک جذبے سے کام کررہی ہوں۔

اراگا رٹزے نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگ روزانہ رات 8 بجے چھتوں اور بالکونیوں سے میڈیکل ورکرز کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں تو میرا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک اور اسسٹنٹ ریفری جوڈی اسپتال میں اینستھیزیا ماہر کے طور پر سرگرم ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے امید کا دامن نہیں چھوڑا، ایک دن آئے گا کہ میں میچ میں وسل بجا رہی ہوں گی۔

The post اسپینش خاتون فٹبال ریفریز نے مریضوں کی تیمارداری کا کام سنبھال لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UlTNSx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment