لاہور: مشتاق احمد نے ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 5 کا چیمپئن قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ سال کے آخر میں باقی میچز کا انعقاد کرنے سے چھٹا ایڈیشن بھی کشش کھو بیٹھے گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لیگ مرحلے پر ہی ختم ہونے والی پی ایس ایل 5 کو مکمل کرنے کیلیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، ایک یہ کہ سیمی فائنلز اور فائنل نومبر میں کرائے جائیں، دوسرا اگلے ایڈیشن سے ایک ہفتے قبل چیمپئن کا فیصلہ ہو،تیسری یہ کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کو ہی ٹرافی دے دی جائے،اس حوالے سے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پی ایس ایل کو مکمل کرنا ضروری ہے۔
رواں سال کے آخر میں باقی مقابلے کرائے گئے تو چھٹے ایڈیشن میں کوئی کشش نہیں رہے گی، کھلاڑیوں کی مصروفیات کے سبب عدم دستیابی ہوئی تو فرنچائزز کو متوازن اسکواڈ تشکیل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،اس صورتحال میں مناسب یہی ہے کہ ایونٹ کو نتیجہ خیز بناتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کو چیمپئن قرار دیا جائے، اینڈی فلاور اور عبدالرحمان کے ساتھ ملتان سلطانز کے کوچنگ پینل میں شامل مشتاق احمد نے کہا کہ اگر کوئی اور ٹیم لیگ مرحلے میں سرفہرست ہوتی تب بھی میرا یہی مشورہ ہوتا۔
The post ملتان سلطانز کو چیمپئن قراردیں، مشتاق احمد کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xsboiB
0 comments:
Post a Comment