تہران: حال ہی میں امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعوی کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔
ایرانی اخبار ’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیے: روس کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ
ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جبکہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کےلیے منظور کی جاچکی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: امریکا نے ملیریا کی عام دوا کووڈ 19 مرض کے لیے منظورکرلی
واضح رہے کہ اس وقت ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے جہاں اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 41,495 پر پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک کووِڈ 19 سے وہاں 2,757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
The post ایرانی سائنسدان نے بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Usc68u
0 comments:
Post a Comment