Ads

کورونا وائرس نے مزید 17 افراد کی جان لے لی، مصدقہ مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی

 اسلام آباد / کراچی: ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4736 ہے جب کہ 1645 مریض صحت یاب اور 124 جاں بحق ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ مریض

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 اور سندھ میں 1668 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ،گلگت بلتستان میں 237، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 افراد دم توڑ گئے جو ملک میں ایک دن میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ سندھ 41، پنجاب 34، خیبر پختونخوا 42، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ،3،3 جب کہ اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 

 

The post کورونا وائرس نے مزید 17 افراد کی جان لے لی، مصدقہ مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XQub2r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment