Ads

سعودیہ 18ممالک کے 10 لاکھ روزہ داروں کو افطار کرائے گا

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دنیا کے 18ممالک میں کم وبیش 10لاکھ روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز ال الشیخ نے شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں روزہ افطار کرانے کا منصوبہ سعودی عرب کی طرف سے ہر سال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’امسال شاہ سلمان نے کورونا بحران کے باعث اپنے مسلمان بھائیوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ 18ممالک میں سعودی سفارتخانوں اور اسلامی مراکز کی نگرانی میں ہوتا ہے ۔

The post سعودیہ 18ممالک کے 10 لاکھ روزہ داروں کو افطار کرائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S2cXv2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment