کراچی: سندھ بھر کے نجی اسکولوں کی فیسوں میں رعایت دینے کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو خصوصی احکام جاری کردیے۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو متنبہ کردیا ہے کہ تمام نجی اسکول ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہوں گے،تمام نجی اسکول تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مکمل تنخواہ کی ادائیگی کریں گے، ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے مطابق جو اسکول والدین سے فیس لے چکے ہیں وہ ریفنڈ کریں یا آئندہ ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کریں۔
تمام نجی اسکولوں میں تدریسی عمل 31 مئی تک معطل رہے گا، 31 مئی تک ماہ گرما کی تعطیلات سندھ بھر کے اسکولوں میں ہوں گی،نجی اسکولوں کے انتظامی امور جاری رہیں گے،فیس وصولی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے وقت اسکول میں ماسک پہننا لازم ہوگا،اسکول کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر ہونا لازم ہے، 3 افراد سے زیادہ اسکول کے انتظامی دفتر میں ہونے پر پابندی ہوگی، کوئی اسکول طالب علم کو فیس وصولی کے لیے طلب نہیں کر سکتا۔
The post اسکول مالکان فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YlvlTA
0 comments:
Post a Comment