کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی تدفین کے لیے لواحقین قبرستان کے عملے سے تعاون کریں۔
قبر کے لیے پسند کی جگہ کے انتخاب یا مخصوص احاطوں میں تدفین پر اصرار نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا طریقہ کار الگ ہے اس کے لیے علیحدہ سے قبرستان مختص کیے گئے ہیں، یہ بات میئر وسیم اختر نے بدھ کے روز فریئر ہال میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ‘ انچارج قبرستان اقبال پرویز ، ڈپٹی ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم اور افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بعض افراد قبرستان میں پسند کی جگہ کے حصول پر بضد ہوتے ہیں جس کے باعث ہنگامہ آرائی اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے انھوں نے کہا کہ ایسے عناصرسے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔
عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں نے بتایا ہے کہ مئی کا مہینہ انتہائی اہم ہے اور اس ماہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہا کو چھوسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور تمام احتیاطی تدابیر لازمی طور پر اختیار کریں، انھوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں 13ایکڑ رقبے پر مشتمل نیا قبرستان بنایا گیا ہے جو کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کیلیے مختص کیا گیا ہے۔
انچارج قبرستان اقبال پرویز نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستانوں کی کل تعداد 208 ہے جن میں 41 قبرستان کے ایم سی اور 89 قبرستان مختلف جماعتوں اور برادریوں کے ہیں جبکہ 78 قبرستان ڈی ایچ اے، ریلوے، سول ایوی ایشن اتھارٹی،جامعات اور دیگر اداروں کے زیرانتظام ہیں، تمام قبرستانوں میں کے ایم سی کا عملہ موجود ہے اورگورکن کو مخصوص حفاظتی لباس بھی فراہم کر دیے ہیں۔
The post کورونا مریض کی تدفین کیلیے الگ قبرستان مختص appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VMitnM
0 comments:
Post a Comment