ممبئی: بھارت کے سینئر وکٹ کیپر بیٹسمین پرتھیو پٹیل 9 انگلیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے۔
اس بات کا انکشاف انھوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے، پرتھیو نے کہا کہ جب میں 6 برس کا تھا توبائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی دروازے میں آکر کٹ گئی تھی، مگر میں نے بعد میں اس کمی کو اپنے کیریئر کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا، وکٹ کیپنگ کے دوران بچی ہوئی انگلی پر ٹیپ لپیٹ دیتا ہوں تاکہ وہ کیپنگ گلوز میں فٹ ہوجائے۔
یاد رہے کہ پرتھیو پٹیل نے 25 ٹیسٹ اور 38 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، ڈومیسٹک سطح پر انھوں نے مختلف فارمیٹس میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد رنز بنائے۔
The post پرتھیو پٹیل 9 انگلیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے رہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KDiKmy
0 comments:
Post a Comment