Ads

پاک بھارت میچ، راجیو شکلا نے شعیب اختر کی تجویز کومذاق قراردیدیا

 لاہور:  آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے پاک بھارت امدادی میچ کے حوالے سے شعیب اختر کی تجویز کو مذاق قرار دیدیا۔

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین راجیو شکلا نے پاک بھارت امدادی میچ کے حوالے سے شعیب اختر کی تجویز کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق پیسر ہنسی مذاق کے عادی اور موڈ میں ہوں تو اس طرح کی باتیں کرجاتے ہیں، ابھی تو ہم آئی پی ایل کے بارے میں بھی نہیں سوچ رہے، پاک بھارت میچ کہاں ہوگا؟ کھلاڑیوں کو آنے کی اجازت کون دے گا، لوگ کیسے دیکھیں گے۔ میرے خیال میں یہ ایک مذاق ہے۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلیے پاک بھارت ون ڈے سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔

The post پاک بھارت میچ، راجیو شکلا نے شعیب اختر کی تجویز کومذاق قراردیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39Ygi4B
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment