Ads

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ایک بار پھر ’لنگڑا‘ قرار دے دیا

 واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی میڈیا کو ’لنگڑا‘ کہتے ہوئے لکھا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں روزانہ پریس کانفرنس کا کوئی مقصد نہیں۔

اپنی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لنگڑا میڈیا‘ صرف جارحانہ سوال کرتا ہے اور بعد میں سچائی یا حقیقت کی رپورٹنگ درست طور پر نہیں کرتا۔ اس سے انہیں (امریکی میڈیا کو) ریٹنگ تو مل جاتی ہے لیکن امریکی عوام کو صرف جھوٹی خبریں ملتی ہیں۔ اس پر وقت اور توانائی صرف کرنا فضول ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں تقریباً روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، جنہیں وہ واضح لیکن غیر اعلانیہ طور پر اپنی صدارتی مہم کےلیے استعمال کر رہے ہیں۔

تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا کہنا ہے کہ روزانہ پریس کانفرنس سے ٹرمپ کی مقبولیت بڑھنے کے بجائے بہت تیزی سے نیچے جارہی ہے جس کا براہِ راست اثر ان کی صدارتی مہم پر پڑے گا۔ اس لیے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فی الحال وہ پریس کانفرنس کرنے سے جتنا دور رہیں، ان کی انتخابی مہم کےلیے اتنا ہی بہتر ہے۔

The post ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ایک بار پھر ’لنگڑا‘ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/356z7Bz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment