Ads

چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر ملی بھگت ہے، شہبازشریف

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دے دی۔

چینی انکوائری کمیشن رپورٹ میں تاخیر پر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ اور ای سی سی کی سربراہی اور چینی پر سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دار ہیں، فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں ، حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی کا اعترافِ جرم ہے، حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ار ب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے، رپورٹ میں تاخیر چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے ، رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کے آٹے چینی پر کس نے ڈاکا ڈالا، اب مزید کسی انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں، انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں کیونکہ کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمیشن کے رکن بھی ہیں، شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے، ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

The post چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تاخیر ملی بھگت ہے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VYbFlR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment