Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

بن بلائے مہمانوں کی آمدورفت پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں جن کا دل دکھایا ہے ان سے معافی مانگ لیجئے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

موجودہ دور ہر انسان سے محنت و مسلسل جدوجہد کا طلب گار ہے نزاکت پسند لوگ تو سوائے مزاح کا سبب بننے کے اور کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر شخص آپکی تعریف کرے اور آپ کو ہر محفل میں اولیت کا درجہ حاصل رہے لیکن یہ سوچیں کہ پس پردہ لوگ آپکے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنے دوستوں سے مراسم ایک حد تک ہی رکھیں انہیں اپنے گھر آنے کی اجازت نہ دیں ورنہ آپ کی گھریلو زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بعض اوقات آپ خود کو سب سے زیادہ چالاک اور عقلمند سمجھتے ہوئے ایسا کام کرنے کی کوشش کر ڈالتے ہیں جن کا حاصل کچھ نہیں ہوتا مگر آپ کسی نہ کسی خطرے کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ایسے گھریلو مسائل حل ہو سکتے ہیں جو مدتوں سے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے، آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے اس کے ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

غیر متوقع طور پر کاروباری نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے بہت زیادہ محتاط رہ کر ہر کام کیجئے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات ویسے ہی رہیں گے جیسے کہ اب ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ذرا اپنے اخراجات گھٹائیے مہمان نوازی بری نہیں لیکن اپنی گنجائش بھی دیکھ لیجئے، قرض لے کر اپنی ناک اونچی رکھنا عقلمندی نہیں ہے، کسی بزرگ روحانی سے فیض حاصل ہو سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ایسے افراد کو بھی سر اٹھانے کا موقعہ مل سکتا ہے جو کبھی آپ سے آنکھ ملا کر بات کرنے کی ہمت نہیں کر سکتے تھے، بہرحال گزشتہ راہ صلوٰۃ آئندہ راہ احتیاط کے مقولے پر عمل کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کی خداداد صلاحیتیں جنہوں نے ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا آپ سے غیر معمولی تعاون کیا گزشتہ بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کو مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ کوئی نیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر نہ کریں اس سے بہتر موقعہ آپ کو نہ مل سکے گا، آپ کی اعلیٰ صلاحیتیں بھی ہمہ وقت جاگتی رہیں گی۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں کہ دنیا میں اچھے انسانوں کی کمی نہیں چنانچہ موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wECHGy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment