Ads

مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری عدالت میں پیش

کراچی: ڈی ایچ اے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا جب کہ چینی شہری نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ پاکستان کاروبار کے لیے آیا تھا مقروض ہونے پر پاکستان سے فرار ہوکر اپنے ملک بائے روڈ فرار ہورہا تھا۔

چینی شہری ووچینگ 21 اپریل کو خیابان اتحاد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے چینی شہری کے اغوا کا مقدمہ گذری میں درج کیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ امیر سعود مگسی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 72 گھنٹے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ اور سی ڈی آ ر کی مدد سے معلوم ہوا لاپتہ چینی باشندہ خیبر پختواہ ( کے پی کے )کے علاقے لوئر دیر میں موجود ہے۔

کراچی پولیس چیف نے کے پی کے پولیس سے رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا،کے پی کے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہ سے چینی باشندہ کو تحویل میں لیکر کراچی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری کاروبار کے لیے 25 فروری کو پاکستان آیا تھا چینی شہری کے ویز ے کی معیاد بھی 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی جس پر مجسٹریٹ کے حکم پر فارنر ایکٹ کا مقدمہ چینی شہری کے خلاف گزری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے چائنیز قونصلیٹ نے ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی ہے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

The post مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KGebYH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment