Ads

راجن پور سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

 راجن پور: روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں نے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد سمیت 3 افراد کو چوکی سونمیانی سے اغوا کیا تاہم معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری کچہ کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے روجھان میں کچے کے علاقے میں 3 پولیس اہلکاروں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

The post راجن پور سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AQvFjt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment