Ads

عمران خان آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو ایک اور اعزاز مل گیا اور انہیں آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ رائٹرز نے آسٹریلیا اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کی فینٹسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ریسٹ آف ورلڈ الیون میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بطور کپتان شامل کیا گیا ہے۔

ریسٹ آف ورلڈ الیون میں سنیل گواسکر ، گورڈن گرینج ، ویوین رچرڈز ،سچن ٹنڈولکر ،برائن لارا کمار سنگاکارا، ڈیل اسٹین ،میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا الیون کا کپتان ایلن بارڈر کو چنا گیا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر ،رکی پونٹنگ، اسٹیو اسمتھ، گریگ چیپل، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن ، پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میگرا کو شامل کیا گیاہے۔

The post عمران خان آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون کے کپتان مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zvk3lN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment