کراچی: وزارت توانائی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان مسترد کردیا ہے۔
وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر اسٹاک ہے اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یکم مئی اور 2 مئی کو فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، دوسری جانب پیٹرول پمپس مالکان نے کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری نہیں کی تھی۔ وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ملک میں پیٹرول کا 2 لاکھ 85 ہزار ٹن اور ڈیزل کا 3 لاکھ 50 ہزار ٹن کا اسٹاک موجود ہے۔
موجودہ اسٹاک آئندہ 15 روز کی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ پی ایس او کے لیے پیٹرول اور ڈیزل لانے والے دو جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکے ہیں۔ جہاز 50 ہزار ٹن پیٹرول اور 55 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل لے کر آئے ہیں۔وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ خریداری نہ کریں۔ وزارت توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
The post ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dbnBYA
0 comments:
Post a Comment