Ads

ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ، مزید 40 اموات

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 914 ہوگئی۔

اسی طرح کورونا کے مزید 40 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔ کورونا کے 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 52 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار 913، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اب تک ایک لاکھ 78 ہزار 737 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ، مزید 40 اموات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CC2cuA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment