Ads

آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال، تیل کی قلت کا خدشہ

کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ ملک بھر میں ہڑتال کردی 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت ہوجائے گی۔

آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی حکومت ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کرے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے تیل کی سپلائی بند رہے گی۔

شمس شاہوانی نے کہا 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت ہوجائے گی، ہم مجبوراً احتجاج کررہے ہیں ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہماری نہ سنی لہذا تنگ آکر ہڑتال کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکرز کا ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی اور آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبیداللہ آفریدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے، یکم نومبر 2019ء سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، ان میں اضافہ کیا جائے، نہ ماننے کی صورت میں ہم غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر سپلائی معطل کردیں گے۔

The post آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال، تیل کی قلت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32mcoST
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment