Ads

2 لڑکیوں کی شادی، راولپنڈی ہائیکورٹ کا دولہا کا ٹیسٹ کرانے کا حکم

راولپنڈی: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ٹیکسلا میں مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کی آپس میں شادی کے مشہورکیس میں مبینہ دلہا علی آکاش کا میڈیکل بورڈ بنا کر جینڈر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے  ٹیکسلا میں مبینہ طور پر 2 لڑکیوں کی آپس میں شادی کے مشہورکیس میں مبینہ دلہا علی آکاش کا میڈیکل بورڈ بنا کر جینڈر ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا جب کہ میڈیکل رپورٹ21 جولائی کو عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ایم ایس کو کہا اگر یہ میڈیکل کی سہولت سرکاری ہسپتال میں نہ ہوتو وہ خود اپنی نگرانی میں کسی  اچھی لیبارٹری سے کرائیں۔دلہن نیہا علی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ وہ شادی سے مکمل خوش ہے ،اس کے شوہر اس کے تمام حقوق پورے کر رہے ہیں اور علی آکاش کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔ڈپٹی اٹارنی جنرلنے تجویز دی کہ میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے، رپورٹ سے  کیس سلجھانے میں آسانی اور مدد ملے گی۔

عدالت نے د لہا سے استفسار کیا کہ آپ  پر الزام ہے دونوں لڑکیوں نے آپس میں شادی کی ہے،علی آکاش نیکہا وہ قدرتی طور پر مرد بن چکا ،ڈاکٹرز کی رپورٹس بھی موجود ہیں،عدالت نے دلہن اور دلہا کو تحریری  جواب جمع کرانے اور جو بھی مناسب ہو وہ دستاویزات  پیش کرنے کا حکم  دیا۔

 

The post 2 لڑکیوں کی شادی، راولپنڈی ہائیکورٹ کا دولہا کا ٹیسٹ کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Otgkcr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment