کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق جمعہ(17جولائی)کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے،ان کا کہنا ہے کہ شہر میں جمعے سے ہونے والی بارشوں کا دورانیہ صرف ایک دن پر محیط رہنے کا امکان ہے،بارش کا سلسلہ بعدازاں سمندر میں شہر کے مغربی جانب سے عمان کی جانب منتقل ہوجائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون کی ہواؤں کا سلسلہ اس وقت رن آف کچھ بھارت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہورہا ہے، اسی سلسلے کی وجہ سے بدھ کو اندورن سندھ تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق بارش سے قبل معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ 24 اور 25 جولائی کے درمیان مون سون کے تحت بارش ہونے کا امکان بھی برقرار ہے، جس کے تحت 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 37.4 ڈگری ریکارڈ ہوا، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 جبکہ شام کو 58 فیصدریکارڈ ہوا،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں،آج(جمعرات) کو مطلع مرطوب جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 سے 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
The post جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30lREbo
0 comments:
Post a Comment