Ads

شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 کراچی: شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ بارش سے قبل آندھی اور گرد آلود تیزہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوسرے سلسلے کے تحت جمعے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے قبل شہر میں آندھی اور گردآلود تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے۔ مون سون کا دوسرا سلسلہ شہر میں ایک روزہ بارشوں کا سبب بنے گا، بعدازاں سسٹم کمزور پڑنے کے بعد سمندر میں کراچی کے مغربی جانب منتقل ہوجائے گا۔

مون سون کے نئے سلسلے کےباعث جمعرات کی شب شہر کے مختلف علاقوں ملیر،گلستان جوہر،بہادرآباد،پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، طارق روڈ، لسبیلہ، گولیمار جبکہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن،رنچھوڑ لائن جبکہ سولجر بازار میں کہیں بونداباندی،پھوار اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،چند مقامات پر تیز بارش بھی ریکارڈ ہوئی، گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر میں 12.5ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

The post شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CI4et8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment