Ads

ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزاررہ گئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزار 116 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں613 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک جا پہنچی اور مجموعی اموات کی تعداد 6201  ہو گئی۔

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے جب کہ اب تک 2  لاکھ 72 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26  ہزار 743 ، پنجاب میں 95 ہزار 742 ، خیبرپختونخوا 35401، گلگت بلتستان 2565،  بلوچستان میں 12370، آزاد کشمیرمیں کورونا کے 2212 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔  ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار 241 مریض زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

The post ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزاررہ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kYmWyw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment